متحدہ قومی موومنٹ نائن زیرو پر قبضہ میں لیے جانے اسلحہ کے لائیسنس متعلقہ حکام کو پیش نہ کر سکی

ہفتہ 21 مارچ 2015 12:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ نائن زیرو پر قبضہ میں لیے جانے اسلحہ کے لائیسنس متعلقہ حکام کو پیش نہ کر سکی ،تفتیشی ادارے کی جانب سے رابطہ کرنے کے باوجود لائیسنس نہ دیئے جانے کا انکشاف ہو ا ہے۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔

(جاری ہے)

2015ء کو ذرائع سے معلو م ہو ا ہے کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرس کے دوران جو اسلحہ لائیسنس دکھائے تھے و ہ اب تک متعلقہ تفتیشی ادارے کو پیش نہیں کر سکی ہے۔ذرائع کے مطابق تفتیشی ادارے نے باقاعدہ رابطہ کیا کہ نائن زیرو سے ملنے والے اسلحہ کا لائسنس پیش کیا جائے مگر تاحال ایم کیو ایم کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے

متعلقہ عنوان :