پشاور : جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں پر اہل علاقہ کا احتجاج

ہفتہ 21 مارچ 2015 12:43

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 21 مارچ 2015 ء) : پشاور میں جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو خواتین کی ہلاکتوں پر اہل علاقہ نے احتجاج کر کے سڑک کو ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا .

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت ان واقعات کا نوٹس لے اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے. جس پر پولیس نے ان کو یقین دہانی کروائی کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی جس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرین منتشر ہو گئے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خواتین کا تعلق چترال سے تھا.

متعلقہ عنوان :