وزیراعظم کا سیالکوٹ سے لاہور تک ایکسپریس ہائی وے بنانے کا اعلان،بجلی کے بحران پر 2017تک قابو پا لیں گے:نوازشریف
ہفتہ 21 مارچ 2015 12:29
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ2015ء) وزیراعظم نوازشریف نے سیالکوٹ سے لاہور تک ایکسپریس وے بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ وہ انتخابی نعروں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ، 2017کے آخر میں 3600میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کر لیں گے ۔سیالکوٹ میں چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 1999کے بعد ملک میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو ا اور اس وقت ملک میں بجلی وافر مقدار میں موجود تھی اور ہم اپنے دورحکومت میں بجلی دوسرے ملکوں کو فروخت کرنے کا سوچ رہے تھے لیکن آج ہمارے ملک میں بہت زیادہ بجلی کی قلت ہے ۔
وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ توانائی کا بحران ہوتے ہوئے کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا کیونکہ توانائی بحران بہت برا چیلنج ہے اس سے نمٹنے میں وقت لگے گا لیکن حکومت آئندہ دو سے تین سال حکومت بجلی کے بحرا ن پر مکمل قابو پا لے گی اس لیے حکومت نے اپنی جیب سے بجلی کے کارخانے لگانے کافیصلہ کیاہے ۔(جاری ہے)
وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ ملک نے ہمیشہ جمہوری دور میں ترقی کی ہے اور آمریت کے دور میں ہمیشہ ملک تنزلی کا شکار ہوا ہے اور مشرف کا سات نکاتی ایجنڈا کہاں ہے ؟۔
انہوں نے کہا کہ 2017میں ہم چین سے بھی چار ہزار میگا واٹ بجلی خرید رہے ہیں جس سے ملک میں توانائی بحران مکمل ختم ہو جائے گا۔نواز شریف نے کہاسیالکوٹ سے لاہور تک ایکسپریس ہائی وے بنایا جائے گا جس کے تاجر برادری اور صنعتکاروں کو بہت فائدہ ہو گا ۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ ان کو حکومت سنبھالے پونے دوسال ہوچکے ہیں لیکن حکومت کا کوئی سکینڈ ل سامنے نہیں آیا کیونکہ حکومت اپنے پوری طاقت کے ساتھ ملک کو بہتری کے راستے پر لانے کیلئے کام کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم سے پہلے کسی نے بھی دہشتگردوں پر ہاتھ نہیں ڈالا ہم نے ہی آکر دہشت گردوں کے ساتھ پہلے مذاکرات کی کوشش کی لیکن ناکامی ہونے پر آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا۔دہشت گردوں کیخلا ف کارروائی کے باعث کراچی کا مان کافی حد تک بحال ہوچکاہے ،بھتہ خور ی اورٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بہت کمی آئی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.