تیز رفتار ترین ون ڈے سنچری بنا کر دھماکہ دار انٹری دینے والے شاہد آفریدی کا سفر غیر متاثر کن انداز میں ختم ہوا ‘ بی بی سی
ہفتہ 21 مارچ 2015 12:17
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ اپنے وقت کی تیز رفتار ترین ون ڈے سنچری بنا کر دھماکہ دار انٹری دینے والے شاہد آفریدی کا سفر غیر متاثر کن انداز میں ختم ہوگیا بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق شاہد آفریدی نے 19 برس پہلے کرکٹ کے میدانوں میں اپنے وقت کی تیز رفتار ترین ون ڈے سنچری بنا کر جو دھماکہ دار انٹری دی تھی، آج اتنے ہی غیرمتاثر کن انداز میں اس سفر کا خاتمہ ہو گیا۔
اپنے پہلے ہی میچ میں انھوں نے سری لنکا کے چھکے چھڑاتے ہوئے صرف 37 گیندوں پر سنچری بنا کر ریکارڈ بک میں اپنا نام سنہری حروف میں درج کروا لیا تھا تاہم آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ اوول کے میدان میں وہ صرف 23 رنز ہی بنا پائے۔ 19 برسوں میں شاہد آفریدی نے متعدد گیندبازوں کو اپنی دھواں دھار بلے بازی سے دہشت زدہ کیا، جس کی ایک مثال یہ ہے کہ انھوں نے اپنے کریئر میں ریکارڈ 348 چھکے لگائے یہی نہیں بلکہ طویل ترین اور بلند ترین چھکے کا ریکارڈ بھی انھی کے نام ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.