سابق اور موجودہ کرکٹرز اور کمنٹیٹر ز کی آسٹریلیا کے خلاف وہاب ریاض کی کار کر دگی کی تعریف

ہفتہ 21 مارچ 2015 12:12

سابق اور موجودہ کرکٹرز اور کمنٹیٹر ز کی آسٹریلیا کے خلاف وہاب ریاض ..

اسلام آباد /ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) پاکستانی اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سابق اور موجودہ کرکٹرز اور کمنٹیٹر ز نے آسٹریلیا کے خلاف وہاب ریاض کی کار کر دگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف وہاب ریاض کی باؤلنگ دیکھنا بہترین تجربہ تھا ‘ وہاب ریاض دنیا کی کسی بھی ٹیم میں کھیلنے کی اہلیت رکھتے ہیں تفصیلات کے مطابق پاکستان آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل تو ہارگیا تاہم فاسٹ باوٴلر وہاب ریاض نے سابق کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز سے خوب داد وصول کی سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف وہاب ریاض کی باوٴلنگ دیکھنا ایک بہترین تجربہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے اعداد و شمار کبھی نہیں بتا پائیں گے کہ انہوں نے اس میچ میں کتنی اچھی گیند بازی کی تھی۔

(جاری ہے)

پاکستانی کپتان مصباح الحق نے کہا کہ انہوں نے اپنے کریئر میں کسی باوٴلر کو اتنا اچھا باوٴلنگ کرتے نہیں دیکھا جتنا اچھا وہاب ریاض نے آسٹریلیا کے خلاف کی۔مخالف ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا کہ ایک طویل عرصے کے بعد انہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں اتنی اچھی گیند بازی کا سامنا کیا۔

وہاب ریاض کے عتاب کا شکار بلے باز شین واٹسن نے کہا کہ وہاب ریاض کا اسپیل جھیلنے پر وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے بیٹسمین شین واٹسن نے بتایا کہ وہاب ریاض جو کچھ کر سکتے تھے انھوں نے کیا۔ کئی گیندوں تو بہت خطرناک تھیں مایہ ناز کمنٹیٹر ہرشہ بھوگلے نے کہا کہ وہاب ریاض دنیا کی کسی بھی ٹیم میں کھیلنے کی اہلیت رکھتے ہیں تاہم تعجب کی بات ہے کہ پاکستان انہیں اکثر ڈراپ کردیتا ہے۔

انگلش بلے باز کیون پیٹرسن نے کہا کہ وہاب ریاض کا اسپیل آسٹریلوی سرزمین پر کسی غیر ملکی کی جانب سے سب سے بہترین باوٴلنگ کا مظاہرہ تھا۔انہوں نے کہا کہ گیند بازی شاندار رہی اور وہاب کو مزید وکٹیں ملنی چاہئیں تھیں۔سابق بھارتی بلے باز وی وی ایکس لکشمن نے کہا کہ پاکستانی بلے باز ایک مرتبہ پھر ورلڈ کپ میں ناکام رہے تاہم باوٴلرز آخر تک مقابلہ کرنا متاثر کن تھا۔

آئرش کرکٹ نیل او برائن نے کہا کہ وہاب ریاض کا باوٴلنگ اسپیل شاندار تھا، کاش کیچز پکڑ لیے جاتے تو صورت حال مختلف ہوتی۔آسٹریلیا کے سابق کپتان ایلن بارڈر نے کہاکہ میں نے ایک لمبے عرصے سے اتنا اچھا سپیل نہیں دیکھا۔ وہاب نے شاید ہی کوئی ہلکی گیند کی ہو گی مصباح کے مطابق جس طرح وہاب گیند کر رہا تھا وہ کیچ میچ کے نتائج پر فرق ڈال سکتا تھا۔

متعلقہ عنوان :