کرس گیل کا ورلڈ کپ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ محض ایک ماہ قائم رہا

ہفتہ 21 مارچ 2015 12:04

کرس گیل کا ورلڈ کپ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ محض ایک ماہ ..
ویلنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21مارچ ۔ 2015ء ) جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل کا ورلڈ کپ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ محض ایک ماہ کا مہمان رہا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2015ء کے چوتھے کوارٹر فائنل میں کیوی بلے باز مارٹن گپٹل نے 237رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیل کر کرس گیل کا میگا ایونٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکار ڈ چکنا چور کر دیا ۔ کرس گیل نے ورلڈ کپ 2015ء کے گروپ میچ میں زمبابوے کے خلاف 215رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا ۔