پشاور،سیکیورٹی فورسز کا اہلکار فائرنگ سے قتل

ہفتہ 21 مارچ 2015 11:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء ) پشاورکے نواحی علاقہ واحد گڑھی میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق قتل رشتے کے تنازع پرہوا۔پولیس کے مطابق فائرنگ تھانہ خزانہ کی حدود میں واحد گڑھی کے علاقہ میں کی گئی۔

(جاری ہے)

نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نصر من اللہ نامی سیکیورٹی فورسز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق قتل رشتے کے تنازع پر ہوا ہے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :