کراچی،30 حساس مقامات کی سکیورٹی سپیشل سکیورٹی یونٹ کے حوالے کر دی گئی

ہفتہ 21 مارچ 2015 11:25

کراچی،30 حساس مقامات کی سکیورٹی سپیشل سکیورٹی یونٹ کے حوالے کر دی گئی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) کراچی میں 30 سے زائد حساس تنصیبات کی سیکورٹی سپیشل سیکورٹی یونٹ کے سپرد کر دی گئی ، دستوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ بھی کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ نے شہر سے تمام بیرئیرز تین دن میں ہٹانے کی ڈیڈ لائن دے دی ، کراچی میں امن و امان کی ابتر ہوتی صورتحال کے پیش نظر تمام حساس تنصیبات کی سیکورٹی پولیس کے سپیشل سیکورٹی یونٹ کے سپرد کر دی گئی۔

ایس پی رانا شعیب کے مطابق پولیس کا سپیشل یونٹ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

(جاری ہے)

شہر میں 30 حساس تنصیبات پر سپیشل سیکورٹی یونٹ کے کمانڈوز تعینات ہونگے۔ سپیشل سیکورٹی یونٹ کے کمانڈوز نے تعیناتی سے قبل شہر میں فلیگ مارچ بھی کیا۔ ایس پی ایس ایس یو کے مطابق فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا تھا ، ادھر ڈی جی رینجرز سندھ نے کراچی سے تمام بیرئیرز تین دن میں ہٹانے کی ڈیڈلائن دے دی۔ ان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کے نام پر رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔ تین دن میں احکامات پر عمل درآمد نہ ہوا تو رینجرز بلاتفریق کارروائی کا آغاز کرے گی ، رکاوٹیں اور بیرئیر عوام کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں بھی مشکلات پیدا کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :