صوبائی حکومت صوبے سے بدعنوانی اور کرپشن کے خاتمے کے لئے موئثر اقدامات اُٹھا رہی ہے، ابرار تنولی

جمعہ 20 مارچ 2015 23:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) رُکن صوبائی اسمبلی ا ور قومی وطن پارٹی کے رہنما حاجی ابرار تنولی نے کہاہے کہ یہ بات اظہر من شمس ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک صوبے سے بدعنوانی اور کرپشن کے خاتمے کے لئے موئثر اقدامات کر رہے ہیں ۔ یہ بات اُنہوں نے گذشتہ روز صوبائی وزراء شاہ فرمان اور میاں جمشید الدین کے ہمراہ ضلع مانسہرہ میں سڑک بحالی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے سے کرپشن کے خاتمے اور اداروں میں اصلاحات کیلئے کوشاں ہے اور اس ضمن میں وہ سنجیدگی سے ٹھوس حکمت عملی کر رہی ہے ۔ اُنہوں نے صوبائی حکومت کے انسداد بدعنوانی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکو مت کے عوام دوست اقدام کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہےئے تاکہ کرپشن اور بدعنوانی سے پاک معاشرہ کی تشکیل ممکن ہو سکے۔ یہی وجہ ہے کہ اُنہوں نے بھی حالیہ سینٹ الیکشن میں اپنی پارٹی کے امیدوار وقار احمد کو ووٹ دینے کے لئے 17لاکھ روپے کی پیشکش ٹھکرا دی اوراپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :