ڈی ایم سی ایسٹ میں صفائی ستھرائی کے کا مو ں میں تیز ی، موجود کچرا صاف کرکے جر اثیم کش ادویات کا اسپرے کردیا گیا

جمعہ 20 مارچ 2015 22:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر علی وسان نے سپرنٹینڈینگ انجینئر بلدیہ شرقی فضل محمود گل کے ہمراہ بلدیہ شرقی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی و ستھرائی کی صورتحال کا معائنہ کیا ۔اس موقع پرایکسی این ایم اینڈ ای نثار سومرو، ڈائریکٹر ایڈمن شمس الحسن، و دیگر افسران موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈ منسٹریٹر نادر علی وسان نے ضلع شر قی کے دونوں زونز گلشن اور جمشید ذونزکے علاقے شرف آباد،طارق روڈ،اللہ والی چورنگی تک صفائی مہم کے سلسلے میں ہونے والے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

تفصیلات کے مطابق " صاف و سر سبز سندھ، پر امن سندھ" مہم کے سلسلے میں صفائی ستھرائی،شجرکاری ، اسپرے ، لائٹس کی تنصیب و دورستگی کا کام جا ری ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نادر علی وسان نے صفائی، شجر کاری اور دیوار پر کلر کرکے صفائی مہم میں حصہ لیا جبکہ شہد ملت روڈ پر موجود کچرا کنڈیوں کی صفائی و ستھرائی کے کام کا بھی معائنہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی وستھرائی عوام کی بنیادی ضرورت ہے جو انہیں یقینی طور پر فراہم کی جارہی ہے اور مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک عوام کو مکمل ریلیف فراہم نہیں ہوگا۔

صفائی کے معیار کو برقرار رکھنا ہماری پہلی ترجیح ہے تاکہ عوام ماحول میں آلودگی کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکیں ۔انہوں نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کچرا کنڈیوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ چونے کا چھڑکاوٴ اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے جاری رکھاجائے۔