Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی کراچی میں مسجد کے باہر دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت،

عبادت گاہوں اور نہتے شہریوں پر دہشتگرد حملے غیر انسانی اور انتہائی مذموم اقدام ہیں ، عمران خان، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، وفاقی و صوبائی حکومتیں دہشتگردوں کی بیخ کنی کیلئے فوری اور موثر اقدامات اٹھائیں ، مشترکہ بیان

جمعہ 20 مارچ 2015 22:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں مسجد کے باہر دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی سفاک حملہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اللہ خان نیازی ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری، سنئیر رہنما نعیم الحق اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کراچی واقعے پر گہرے افسوس کا اظہا رکیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عبادت گاہوں اور نہتے شہریوں پر دہشتگرد حملے غیر انسانی اور انتہائی مذموم اقدام ہیں جن کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومت دہشتگردوں کی بیخ کنی کیلئے فوری اور موثر اقدامات اٹھائیں اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں۔ زخمیوں کیلئے علاج معالجے کی مکمل اور فوری سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کی قیادت نے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات