وزیر اعظم محمد نواز شریف کی کراچی میں مسجد کے قریب اور رینجرز کی گاڑی پر حملوں کی شدید مذمت،

ملک سے دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ کر کے رہیں گے نواز شریف

جمعہ 20 مارچ 2015 22:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کراچی میں مسجد کے قریب اور رینجرز کی گاڑی پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک سے دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ کر کے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان وزیراعظم محمد نواز شریف نے کراچی میں ایک مسجد کے قریب اور رینجرز کی گاڑی پر بم دھماکہ کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کے لئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔