متعلقہ وزارتیں پاک چین مشترکہ تعاون کمیشن اجلاس کے سلسلے میں جامع تیاری کریں  وزیر اعظم کی ہدایت ،

سی پی ای سی پراجیکٹ پر جلد عمل درامد کیلئے زیادہ لگن کے ساتھ کام کریں اجلا س سے خطاب، وزیراعظم کو توانائی اور انفراسٹرکچر کی ترقی سے متعلق پراجیکٹس بارے پریزنٹیشن دی گئی

جمعہ 20 مارچ 2015 22:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کی ہدایت کی ہے کہ متعلقہ وزارتیں پاک چین مشترکہ تعاون کمیشن اجلاس کے سلسلے میں جامع تیاری کریں وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں چوتھے پاک چین مشترکہ تعاون کمیشن کی تیاری کیلئے اجلاس منعقد ہوا جو 25 مارچ کو بیجنگ میں ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کو توانائی اور انفراسٹرکچر کی ترقی سے متعلق پراجیکٹس بارے پریزنٹیشن دی گئی جو پاک چین اکنامک کوریڈور کا حصہ ہیں اور مشترکہ تعاون کمیشن کے اجلاس میں زیر غور آئیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ متعلقہ وزارتیں مشترکہ تعاون کمیشن اجلاس کے سلسلے میں جامع تیاری کریں۔ انہوں نے شرکاء کو ہدایت کی کہ سی پی ای سی پراجیکٹ پر جلد عمل درامد کیلئے زیادہ لگن کے ساتھ کام کریں۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور پانی و بجلی، پٹرولیم، منصوبہ بندی اور مواصلات کے سیکریٹریوں اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :