جہانیاں‘ ہائی ایس اورکیری ڈبہ میں المناک تصادم ‘باپ بیٹی جاں بحق‘ 10افراد زخمی

جمعہ 20 مارچ 2015 21:55

جہانیاں ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) تیزرفتار ہائی ایس ،کیری ڈبہ میں تصادم،بے قابوہائی ایس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، باپ بیٹی جاں بحق،موٹر سائیکل سوار 2 بھائیوں سمیت 10افراد زخمی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ملتان سے کیری ڈبہ نمبرMN-3485سکول ٹیچر ز کو لیکر چک 3ایم آر جارہا تھا کہ جہا نیا ں کے نواحی اڈا9کسی ملتان روڈ پر سامنے میلسی سے آنے والی مسافر ہائی ایس نمبری MNW-8485کے ساتھ بری طرح تصادم ہوگیا،جس کے نتیجہ میں تیز رفتار ہائی ایس ویگن بے قابوہوکر قریب سے گزرنے والے موٹر سائیکل نمبری MNP-7610سواروں باپ بیٹیوں پر چڑھ دوڑی ،جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار 5سالہ طالبہ سائرہ اصغردختر اصغر سکنہ 3ایم آر موقع پر جاں بحق ہوگئی،جبکہ موٹر سائیکل سوار اصغر علی ولد نواز اس کی دو بیٹیاں عالیہ اصغر ،قرت اصغر ،کیری ڈبہ ڈرائیور ،کیری ڈبہ میں سوار لیڈی ٹیچر ز اور ویگن مسافروں سمیت کل 10افراد شدید زخمی ہوگئے،جہاں اصضر علیزخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

واقع کی اطلاع ملتے ہی پٹرولنگ پولیس 9کسی اور ریسکیو1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،ریسکیوٹیموں کی طرف سے زخمی اصغر علی،عالیہ،قرت اور لیڈی ٹیچرز کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا جہاں عالیہ اور قرت کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،حادثہ میں موٹر سائیکل مکمل تباہ ہوگیا،واضع رہے کہ محنت کش اصغر علی اپنی تین بیٹوں سائرہ ،عالیہ اور قرت کو اڈا9کسی سکول چھوڑنے آرہا تھا کہ تیز رفتار ہائی ایس ویگن نے چاروں باپ بیٹیوں کو بری طرح سے کچل دیا،چاروں باپ بیٹیوں کے حادثہ اور سائرہ کی موت کا سن کے والدہ پر سکتہ طاری ہوگیا ،جبکہ جاں بحق 5سالہ سائرہ کی میت ورثاء کے حوالے کرنے کے بعد نمازجنازہ اداکرتے ہوئے جاں بحق بچی کو سپرد خاک کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :