Live Updates

کراچی کی 20 نشستوں پر دوبارہ الیکشن کرائے جائیں، صدر پی ٹی آئی کراچی علی زیدی

جمعہ 20 مارچ 2015 21:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر علی زیدی نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کی 20 نشستوں پر دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم الیکشن سیل کے رکن عمیر صدیقی نے خود تسلیم کیا ہے کہ کراچی میں بڑے پیمانے پر جعلی ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ رینجرز کے ہاتھوں گرفتار عمیر صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ 2013ء کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کے حق میں اس نے ہزاروں جعلی ووٹ ڈلوائے تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات