اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس کی پوسٹ کے لئے فزیکل ٹیسٹ یکم اپریل ہوگا

جمعہ 20 مارچ 2015 21:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (بی پی ایس۔9) کی پوسٹ کے لئے فزیکل ٹیسٹ یکم اپریل2015سے تین ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پشاور،ڈی آئی خان اور کوہاٹ ریجنز میں منعقد کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

متعلقہ امیدواروں کو کال لیٹرز جاری کر دئیے گئے ہیں تاہم جن امیدواروں کو کال لیٹرز موصول نہ ہوں وہ کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pkسے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں جبکہ جن امیدواروں نے بنوں،مردان،ایبٹ آباد اور سوات کے امتحانی مراکزکو منتخب کیا ہے کے لئے بعد میں شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔اس امر کا اعلان خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :