حکومت سندھ صوبہ میں کھیلوں کے فروغ کے کیلئے اپنابھر پور کردارادا کرتی رہے گی ، سیکریٹری اسپورٹس

جمعہ 20 مارچ 2015 21:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) حکومت سندھ کے سیکریٹری اسپورٹس لئیق احمد نے کہاہے کہ حکومت سندھ صوبہ میں کھیلوں کے فروغ کے کیلئے اپنابھر پور کردارادا کرتی رہے گی اور جو ممکن مدد کھلاڑیوں اور ایسوسی ایشنوں کی ہو سکتی ہے ہم کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فردوس اتحاد کے زیراہتمام SSB یو م پاکستان اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

لیئق احمد نے کہا کہ کھیل معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور صحت مند جسم اور دماغ کھیل کے میدان سے ہی میس آسکتے ہیں اس لئے ہم وزیر اعلی سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کی سر پرستی میں کھیلوں کی بھرپورخدمت کریں گے انہوں نے کھلاڑیوں اور آرگنائزروں سے اپیل کی کہ وہ یو م پاکستان کے موقع پر عہد کر یں کہ وہ سچے پاکستانی بن کر کھیل کے میدان میں حصہ لیں گے اور پاکستان سے دہشت گردی لاقاہونیت کو ختم کرنے میں حکومت پاکستا ن ا ور مسلح افواج کا ساتھ دیں گے ۔

(جاری ہے)

لیئق احمد نے فردوس اتحاد کی کاوشوں اور کوششوں کو بھرپور خراج تحسین ادا کیا او ر اپنے اور حکومت سندھ کے تعاون کا یقین دلایا۔ تقریب سے اولمپئن افتخار سید ، فیٹیول کے چیف آرگنائزر اور نیشنل بینک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ غلام محمد خان ، اسپورٹس آرگنائزر عظمت اللہ خان ، قدسیہ راجا، کاشف فاروقی ،اور عبدالرزاق نے بھی خطاب کیا اور سندھ حکومت کا اس فسیٹیوکو اسپانسر کرنے میں اظہار تشکرکیا۔ تقریب میں خالد خان ، محمد اسلم خان ، اشرف طائی ، خالد رحمانی ، شہلامعیداور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :