" ریجنل انٹر کالجیٹ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد شاندار تھا ، پرویز احمد شیخ

جمعہ 20 مارچ 2015 21:34

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)" ریجنل انٹر کالجیٹ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد شاندار تھا اس ضمن میں بھر پور تعاون کرنے پر گورنمنٹ کالج حیدر آباد کے پرنسپل پروفیسر خالد راجپوت کے شکر گزار ہیں"۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ٹورنامنٹ سپر وائزر اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کے سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجو کیشن پر ویز احمد شیخ نے ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد پروفیسر خالد راجپوت کی مہمانِ خصوصی حمید شاہ ، سید ساجد حسین شاہ، ٹورنامنٹ اور ٹیم آفیشلز سے ملاقات میں کیا۔

اس موقع پر فوکل پرسن حیدر آباد شیخ حبیب کوثر اور دیگر نے بھی پروفیسر خالد راجپوت اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سید محفوظ علی ، حسین امام قادری، محمد ایوب پروفیسر سلیم مغل، پروفیسر بشیر احمد بارکزئی بھی موجود تھے۔ آخر میں پر ویز احمد شیخ نے حمید شاہ کو اجرک جبکہ پروفیسر خالد راجپوت نے اعزازی شیلڈ پیش کی۔