کیا گورنر سندھ کو ہٹایا جارہا ہے؟صحافی، اچھی باتیں کریں اور اچھا لکھیں،وزیر اعلیٰ سندھ کا صحافیوں کو جواب

جمعہ 20 مارچ 2015 21:29

کیا گورنر سندھ کو ہٹایا جارہا ہے؟صحافی، اچھی باتیں کریں اور اچھا لکھیں،وزیر ..

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) کیا گورنر سندھ کو ہٹایا جارہا ہے؟صحافی، اچھی باتیں کریں اور اچھا لکھیں :وزیر اعلیٰ سندھ کا صحافیوں کو جواب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو کے افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ جب میڈیا سے گفتگو کرنے کے لیے آئے تو صحافیوں نے وزیر اعلیٰ سے سوال کیا کہ کیا گورنر سندھ کو ہٹایاجارہا ہے؟ مگر وزیر اعلیٰ سندھ نے صحافی کے سوال کا جواب نہیں دیا ،صحافیوں نے مسلسل گورنر کے متعلق سوالات کئے مگر وزیر اعلیٰ نے بلکل جواب نہیں دیا اور آخر میں یہ کہہ کر روانہ ہوئے کہ اچھالکھا کریں اس طرح کے سوالات نہ کیا کریں آج میں میلے کا افتتاح کرنے آیا ہوں اس حوالے سے مجھ سے سوال کریں جس کے بعد وہ روانہ ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :