وزیر اعلیٰ سندھ کی آمد، ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی قسمت جاگ اٹھی، راتوں رات کچھ سڑکوں کی مرمت کی گئی

جمعہ 20 مارچ 2015 21:29

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی آمد، ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی قسمت جاگ اٹھی، راتوں رات کچھ سڑکوں کی مرمت کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی آمد کے موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے کئی سالوں سے خستہ حال سڑکوں جن میں سول ہسپتال روڈ، ڈی سی چوک، سیشن کورٹ روڈ اور نمائش گراونڈ روڈ کی راتوں رات مرمت کرکے وزیر اعلیٰ کے سامنے ثابت کردیا کہ یہاں سب کچھ ٹھیک ہے ،وزیر اعلیٰ سندھ کی آمد سے خستہ حال سڑکوں کی قسمت جاگ اٹھی اور 10سال بعد سڑکوں کی مرمت کی گئی ،سڑکوں کی مرمت عارضی طور پر کی گئی ہے سڑکوں پر پتھر ڈال کر بلڈوزر گھمایا گیا تاکہ معلوم نہ ہوسکے کہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :