گورنر سندھ کو فوری طور پر برطرف کیا جائے، جماعت اسلامی ضلع بن قاسم

جمعہ 20 مارچ 2015 21:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر محمد اسلام نے مچھ جیل بلوچستان میں پھانسی کے ملزم صولت مرزا کی جانب سے ایم کیو ایم پر لگائے جانے والے الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صولت مرزا کے انکشافات کوئی نئی بات نہیں۔ کراچی کا بچہ بچہ ان سب باتوں سے آگاہ ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کو چاہیے کہ وہ قانون کی عملداری کیلئے صولت مرزا کے انکشافات پر قانونی اقدامات کرے اور تمام مجرموں کو کٹھرے میں لایا جائے۔

گورنر سندھ کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔ اور ایم کیو ایم پر پابندی عائد کی جائے۔ کراچی میں شہید ہوجانے والے تمام سیاسی شخصیات حکیم محمد سعید، مفتی شامزئی، محمد اسلم مجاہد، ڈاکٹر پرویز محمود، طارق خان، منور سہروردی، زہیر اکرم ندیم سمیت تمام رہنماوٴں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :