دردانہ صدیقی کی کراچی میں ہونے والے بم دھماکے کی پرزور مذمت

جمعہ 20 مارچ 2015 21:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کراچی میں ہونے والے بم دھماکے کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی خواہ کسی بھی صورت میں ہو، قابل مذمت ہے، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کے قیام میں ناکام نظر آرہے ہیں،ریاست کی ذمہ داری ہے کہ معصوم شہریوں کی جان سے کھیلنے والوں کو قانون کی گرفت میں لا کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

دردانہ صدیقی نے واقعے کی فوری تحقیقات اور ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :