فنکشنل لیگ رہنماغوث بخش خان مہر عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں،نبی بخش ملک

جمعہ 20 مارچ 2015 21:13

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل تحصیل لکھی غلام شاہ کے رہنمانبی بخش ملک نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ فنکشنل لیگ رہنما ایم این اے غوث بخش خان مہراور اپوزیشن لیڈر شہریارخان مہر عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور ان کی ترقیاتی کام تحصیل لکھی غلام شاہ میں تیزی سے جاری ہیں جبکہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں بے روزگار نوجوانون کو روزگارفراہم کیا اور بے سہار ہ خواتیں کو وزیر آعظم پاکستان کے پروگرام سے بغیر سود قرضہ حسنہ فراہم کرنے کے مواقع فراہم کیئے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ لکھی غلام شاہ اور شکارپورمیں لوگون کے مسائل ترجیح بنیادون پر حل ہوں اور ان کی عوامی خدمات کی وجہ سے ان کے مخالفیں کی نیندیں اڑ گئی ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ غوث بخش خان مہر سندھ کے دلیر لیڈرہیں اور عوام ان کی چاہتی ہے جبکہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں ایم این اے غوث بخش خان مہر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے اس موقعے پر ان کے ساتھ محمد رمضان ملک، عبدالوحید ملک سمیت ملک برادری کے دیگر افراد بھی موجود تھے