جمعیت علماء پاکستان لاڑکانہ کی جانب سے امن امان کی فضا کو قائم رکھنے اور مذہبی رواداری کے لیے لاڑکانہ میں امن کانفرنس منعقد کی گئی

جمعہ 20 مارچ 2015 21:07

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) جمعیت علماء پاکستان لاڑکانہ کی جانب سے امن امان کی فضا کو قائم رکھنے اور مذہبی رواداری کے لیے لاڑکانہ میں امن کانفرنس منعقد کی گئی جس میں مختلف مذہبی، سیاسی، سماجی، تاجر، اساتذہ تنظیموں، ہندوبرادری، ضلعی انتظامیہ اور صحافی برادری سے تعلق رکھنے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر عبدالغفار نقشبندی نے کہا کہ سندھ کے لوگ محبت اور پیار کرنے والے ہیں ہمارے درگاہوں سے ہمیشہ پیار، محبت اور امن کا پیغام دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ہم نے کہا تھا کہ دہشتگردوں کو پھانسی دی جائے چاہے وہ کسی بھی روپ میں ہوں، علامہ محمد علی جان نقشبندی نے کہا کہ ایم کیو ایم سیاسی نہیں پر دہشتگرد تنظیم ہے جس نے کراچی کا امن و امان تباہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم پاک افواج کے اس عمل کی حمایت کرتے ہیں، دہشتگردوں کا کسی بھی تنظیم سے وابستہ ہوں ان کا اس زمین سے خاتمہ کیاجائے، امن کانفرنس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر مسعود احمد بھٹو ، مرکزی جماعت اہلسنت کے مولانا بدرالدین سرھیو، مجلس وحدت المسلمین مولانا ریاض حسین الحسینی، جماعت اسلامی کے کاشف سعید شیخ، تحریک انصاف کے شاہد رند، پیپلز پارٹی کے ایم پی اے خورشید جونیجو، جمیعت علماء پاکستان کے گل حسن جتوئی، مولانا منظور علی قلندری، حافظ روشن علی انقلابی، قومی عوامی تحریک کے ایڈووکیٹ ساجد علی مہیسر اور دیگر رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :