سیپکو انتظامیہ کی جانب سے لاڑکانہ کے عوام کو جھوٹے بجلی کے بل دے کر بلاجواز لوڈشیڈنگ کرکے ناانصافی کی حد کردی ہے، احمد بخش کورائی

جمعہ 20 مارچ 2015 21:06

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع لاڑکانہ کے رہنماؤں احمد بخش کورائی، رزاق کولاچی، الطاف جوکیو، قربان میرانی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سیپکو انتظامیہ کی جانب سے لاڑکانہ کے عوام کو جھوٹے بجلی کے بل دے کر بلاجواز لوڈشیڈنگ کرکے ناانصافی کی حد کردی ہے جو عمل پاکستان مسلم لیگ ن کو بدنام کرنے کی سازش ہے جو کہ قابل مذمت عمل ہے جسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیاجائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ ایس ای سیپکو لاڑکانہ نظیر سومرو ایک کرپٹ اور راشی افسر ہے جو کہ پارٹی مخالفین کے ساتھ پارٹی کو بدنام کرنے کی سازشیں کررہا ہے جبکہ وزیراعظم نواز شریف کے اعلان کا غلط استعمال کرکے بجلی چوروں سے رشوت کے عیوض لاکھوں روپے وصول کرکے ان کے جھوٹے اور ناجائز بجلی کے بل معاف کرکے ان کا بوجھ غریب عوام پر ڈالا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچارہا ہے، انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں ٹرانسفارمرز، پی وی سی، کوائل، ایل ٹی وائرنگ سمیت سیپکو کا دیگر سامان غیرقانونی طریقے سے فروخت کرکے سیپکو کے ٹھیکے اپنے من پسند لوگوں کو دے کر ادارے کو تباہ کیاجارہا ہے اس لیے ہم اپنے لیڈر نواز شریف، وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی، سی او سیپکو سکھر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لاڑکانہ کے ڈیپوٹیشن سیپکو انتظامیہ کو ہٹاکر لاڑکانہ میں پارٹی کو بچایاجائے۔

متعلقہ عنوان :