کراچی ،صالح مسجد بم دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ہوگئی

جمعہ 20 مارچ 2015 20:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) آرام باغ تھانے کی حدود پاکستان چوک صالح مسجد برہانی ہیئرڈریسر کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ہوگئی ہے ۔جاں بحق افراد میں 60سالہ شبیر ولد نور الدین جبکہ رنچھوڑ لائن کا رہائشی 33سالہ حسنین ولد مرتضیٰ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

زخمی ہونے والوں میں 35سالہ عبداللہ ولد یحییٰ ،25سالہ دانیال ولد عبداللہ اور 25سالہ گووند ولد کشن شامل ہیں ۔زخمیوں میں 25سالہ دانیال ولد عبداللہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جسے سول اسپتال سے طبی امدادکے لیے برہانی اسپتال منتقل کردیاگیا ۔دھماکے میں پانچ معمولی نوعیت کے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :