تعلیم یافتہ قومیں ہی موجودہ حالات میں ترقی کرسکتی ہیں،سینیٹرسلیم ضیاء،

کتاب انسان کی بہترین دوست ہے۔مطالعے کو بڑھانا ہوگا،محمد حسین محنتی ،تاج حیدر کا جامعہ اردو میں طلبہ سے خطاب

جمعہ 20 مارچ 2015 20:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت جامعہ اردو عبدالحق کیمپس میں تین روزہ کتب میلے کے تیسر ے اور اختتامی روزباقاعدہ افتتاح مسلم لیگ ن کے سینیٹر سلیم ضیاء اور جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیرمحمدحسین محنتی نے کیا۔ ۔جبکہ پیپلزپارٹی کے سینیٹر تاج حیدر ۔اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم نصرت علی ۔نے بھی خصوصی طور پردورہ کیا اور طلبہ و طالبات سے خطاب بھی کیا۔

طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں تعلیم یافتہ قومیں ہی ترقی کی منازل طے کرسکتی ہیں بدقسمتی سے پاکستان میں تعلیم کی شرح بہت کم ہے اورتعلیمی سرگرمیاں دوسرے ممالک کی بہ نسبت کم ہیں ملک میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کی وجہ سے نوجوان کتابوں سے دورہورہے ہیں لیکن اسلامی جمعیت طلبہ نے کتب میلے کی اپنی دیرینہ روایت جو کئی سالوں سے چلی آرہی ہے کو قائم رکھا ہے جو ایک منفرد اور قابل قدر روایت ہے اور اس کی وجہ سے کتب بینی کا رجحان بڑھا ہے جمعیت تعلیمی اداروں میں علم دوست سرگرمیوں کے انعقاد کے ذریعے نوجوانوں کو تیار کررہی ہے اور ہم جمعیت کی مثبت تعلیمی سرگرمیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

محمد حسین محنتی کہا کہ پاکستان کے تعلیمی اداروں میں جمعیت کے مثبت کردار کی وجہ سے معیار تعلیم بلند ہوا ہے تعلیمی اداروں کا ماحول اگرعلم دوست ہے تو اس میں صرف اور صرف جمعیت کا ہاتھ ہے ایک زمانے میں ریگنگ کے نام پر نئے آنے والے طلبہ کی حوصلہ شکنی ہوتی تھی لیکن آج جمعیت نئے طلبہ کے لئے کتب میلے جیسی سرگرمیوں کا انعقادکرکے نا صرف ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے بلکہ ان میں کتبی بینی کا شعور بھی اجاگرکرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

سینیٹرتاج حیدرنے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کتاب انسان کی بہترین دوست ہے نوجوانوں کو کتب بینی کا شوق پید کرنا چاہئے اور مطالعے کو بڑھانا چاہئے تاکہ ملک کی ترقی میں اپنا کردارادا کرسکیں۔جبکہ اس موقع پر دیگر رہنماوٴں نے بھی خطاب کیا ۔ کتب میلے میں بڑی تعداد میں اساتذہ طلبہ و طالبات اور مختلف سیاسی و سماجی اور ادبی شخصیات نے شرکت کی۔کتب میلے کے اختتام پر ناظم جامعہ شیراز خان نے مہمانان میں اعزازی شیلڈزتقسیم کیں۔کتب میلہ تین روزجاری رہاجس میں مختلف موضوعات پر سینکڑوں کی تعداد میں کتب رکھی گئی تھیں

متعلقہ عنوان :