آئی سی سی نے اپنے صدر کے بیان کو افسوسناک قرار دے دیا

جمعہ 20 مارچ 2015 20:00

آئی سی سی نے اپنے صدر کے بیان کو افسوسناک قرار دے دیا

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ہندوستان اور بنگلہ دیشں کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے کوراٹر فائنل پر لگنے والے میچ فکسنگ کے الزمات پر اپنے ہی صدر کے بیان کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ جمعرات کو میلبورن میں انڈیا کے خلاف بنگلہ دیش کی شکست کے بعد کمال نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امپائرز کے فیصلے 'پہلے سے طے شدہ' تھے اور وہ اس معاملہ کو آئی سی سی کے اگلے اجلاس میں اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے اپنے صدر کے بیان کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے یہ بیان اپنی ذاتی حیثیت میں دیا ہے لیکن انہیں تنقید سے قبل سوچنا چاہیے تھا۔ آئی سی سی کے مطابق ورلڈکپ میں موجود میچ آفیشلز کی دیانتداری پر سوال نہیں اٹھایا جا سکتا ہے۔ بیان میں مذکورہ فائنل کے دوران امپائر کی جانب سے دی جانے والی 'نوبال' کو ففٹی ففٹی قرار دیا گیاہے اور کہا گیا ہے کہ کھیل کے دوران امپائر کا فیصلہ ہی حتمی فیصلہ ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :