بلوچستان سپورٹس فیسٹیول 2015کے نام سے کوئٹہ میں جاری فیسٹیول سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے ،پشتونخواملی عوامی پارٹی

جمعہ 20 مارچ 2015 19:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں بلوچستان سپورٹس فیسٹیول 2015کے نام سے کوئٹہ میں جاری فیسٹیول سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے ۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ موجودہ فیسٹیول کے انعقاد سے پہلے طے ہوا تھا کہ صوبائی حکومت میں شامل جماعتوں کے منتخب ممبران سپورٹس ماہرین اور کھلاڑیوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائیگی اور کھیلوں کے تمام مقابلے ،انتظامات ،پروگراموں اور دیگر امور سمیت تمام اخراجات کے آڈٹ کیلئے ایک موثر اور جامع طریقہ کار مرتب کیا جائیگا۔

اور صوبے کے تمام اضلاع سے میرٹ اور صلاحیت کی بنیاد پر مختلف کھیلوں سے منسلک ٹیموں کھلاڑیوں ان ڈور آؤٹ ڈور سرگرمیوں کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب اور معیار کو پرکھا جائیگا تاکہ ان کی شرکت کو یقینی بنایا جاسکے لیکن حسب سابق پچھلے سال 2014کے فیسٹیول کے طرح اس سال بھی منظور نظر ٹیموں کھلاڑیوں اور افراد کو بغیر کسی میرٹ ،قابلیت اور صلاحیت کے نوازا گیا اور اہل وحقدار محنتی حقیقی سپورٹس مینوں کی مکمل حق تلفی کی گئی ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کے کروڑوں روپے کھیلوں کے نام پر خرچ کرکے بے قاعدگی کی نظر کےئے گئے اب بھی ان کھیلوں میں کٹ وریکٹ اور دیگر غیر معیاری ساز وسامان استعمال کی گئی پچھلے سال کی طرح اس سال بھی آڈٹ کا کوئی موثر طریقہ کار موجود نہیں ہے حالانکہ ماضی میں پشتونخوامیپ نے اپنی بنیاد پر انتہائی شاندار اور منظم اور انتہائی کم اخراجات کے ذریعے نیشنل گیمز سے زیادہ کامیاب اور پروقار سپورٹس میلے کا اپنے عوام کیلئے انعقاد کیا اسی بنیاد پر پشتونخوامیپ موجودہ بلوچستان سپورٹس فیسٹیول کا حصہ نہیں بنے گی ۔