خانیوال،پولیس کی کارروآئی، 45مقدمات میں مطلوب اشرف عرف اچھی سمیت 33 اشتہاری،29عدالتی مفرور گرفتار

جمعہ 20 مارچ 2015 19:39

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر ضلع خانیوال میں جنرل ہولڈ اپ کے دوران بدنام زمانہ 45مقدمات میں مطلوب قاتل اشرف عرف اچھی سمیت 33مجرمان اشتہاری ، 29عدالتی مفروراسلحہ منشیات برآمد جبکہ 107موٹر سائیکل بھی بند ۔ اس ضمن میں ڈی پی او آفس خانیوال سے جار ی ایک سرکاری ہینڈ آؤٹ میں بتایا گیا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال جہانزیب نذیر خان نے گذشتہ روز صبح 8بجے سے 11بجے دن ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ کروایا گیا۔

جس میں خصوصی طور پر مجرمان اشتہاری عدالتی مفروران اسلحہ منشیات سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد اور بلا نمبری اور کالے شیشے والی گاڑیوں کی چیکنگ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر کی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران 45سے زائد مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ قاتل اشتہاری اشرف عرف اچھی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث 33مجرمان اشتہاری گرفتار کر لئے ملزم اشرف عرف اچھی سے کلاشنکوف اور دیگرملزمان سے رپیٹرگن ، پسٹل اور درجنوں گولیاں برآمد کرلی ہیں جبکہ ناکوں پر 29عدالتی مفروربھی پکڑے گئے ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تلمبہ پولیس نے ثمینہ نامی خاتون کو مخبری پر آدھ کلو سے زائد چرس لے جاتے ہوئے گرفتارکیا ہے ۔ اس کے علاقہ وال چاکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک ملزم کے خلاف مقدمہ کا اندراج بھی کر لیا ہے جبکہ کہ ایمپلی فائرایکٹ کے تحت لاؤڈ سپیکر کا غلط استعمال کرنے پر محمد یعقوب ولد علی محمد سکنہ چک 68/10-R ماڑی والا کو گرفتار کر کے مقدمہ کا اندراج کر لیا ہے ۔

ڈی پی او خانیوال نے مزید بتایا کہ بلا نمبری غیر رجسٹرڈ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بھی جنرل ہولڈ اپ کے دوران بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 107موٹر سائیکل کاغذات کی جانچ پرتال کے بعد ضلع کے مختلف تھانہ جات پر بند کئے گئے جبکہ ہوٹل ،سرائے اور کرایہ داران کی موجودہ ملکی سیکورٹی صورتحال کے تناظر میں چیکنگ بھی عمل میں لائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :