بلدیہ غربی صاف سرسبزاور پر امن سندھ مہم کے دوران بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام پارکس میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ شجرکاری پر بھی خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن

جمعہ 20 مارچ 2015 19:34

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی صاف سرسبزاور پر امن سندھ مہم کے دوران بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام پارکس میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ شجرکاری پر بھی خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے، وہ جمعہ کو میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ سائٹ زون میں پارکس کا معائینہ کررہے تھے،اس موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام پارکس میں صفائی ستھرائی کی صورتحال مذید بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں تا کہ نوجوان ،بچوں بوڑھوں اور خواتین کو صحت مند اور پر فضاء ماحول میسر آسکے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ سے ان کے اندر موجود صلاحیتوں کو مذید سنورا جاسکتا ہے انہوں نے پارکس و پلے گراوٴنڈ ز میں خصوصا شام کے اوقات میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھنے اوران مقامات پر عملہ کی ڈیوٹی شفٹوں میں تقسیم کرکے صفائی ستھرائی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت کی اس موقع پرمیونسپل کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر کو بلدیہ غربی کی حدود میں موجود پارکس و پلے گراؤنڈز کی تعمیر مرمت اور مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں زونو ں کے افسران و عملہ بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے شب وروز جد وجہد میں مصروف عمل ہیں جبکہ جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا کام بھی تسلسل سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :