پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مشکلات سے ملک کونکالااورقربانیاں دے کرجمہوری وعوامی حقوق کاتحفظ کیا،چوہدری محمدیٰسین

جمعہ 20 مارچ 2015 19:16

سیری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) آزادکشمیرکے سینئروزیر،سینئرنائب صدرپی پی پی چوہدری محمدیٰسین نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مشکلات سے ملک کونکالااورقربانیاں دے کرجمہوری وعوامی حقوق کاتحفظ کیاپارلیمنٹ اورآئین کے تحفظ کے لیے پارٹی قیادت اورجیالوں نے قربانیاں دیں پاکستان کوموجودہ گھمبیرصورتحال سے پی پی پی ہی نکال سکتی ہے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو4اپریل یوم شہادت قائدعوام سے قبل پاکستان پہنچیں گے،پی پی پی شخصیات کی محتاج نہیں نظریاتی اورفکری تحریک کانام ہے سیاسی تحریکوں کے اندرشخصیات اورورکرزآتے جاتے رہتے ہیں اگرپیپلزپارٹی سے کسی کے جانے سے پارٹی کوفرق پڑتاتویہ پارٹی 1977میں ہی ختم ہوگئی ہوتی پی پی پی سے کئی شخصیات نکلیں مگرپارٹی زندہ رہی اورزندہ رہے گی میرپورکے ضمنی انتخابات میں شاندارکامیابی حاصل کرینگے مخالفین تھک چکے ہیں پی پی پی مہم میں روزبروزنئی طاقت پیداہورہی ہے 29مارچ میرپورکی سرزمین میں بھٹوکے نعرے گونجیں گے پی پی پی جیالے صفوں میں اتحادرکھیں پاکستان میں بھی آنے والادورپی پی پی اوربلاول بھٹوکاہوگاان خیالات کااظہارانہوں نے دورہ کوٹلی کے دوران جیالوں،عوامی وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ میرپورکے ضمنی الیکشن میں بھٹوزکاامیدوارکامیاب ہوگاہم نے آزادکشمیرکے اندرعوامی راج قائم کیا نوجوانوں کے لیے ادارے بنائے بھٹوازم اورسوشلزم عوامی طاقت اورعام طبقات کوشریک اقتدارکرنے کانام ہے جس نے پی پی پی سے دھوکہ کیاوہ کہیں کابھی نہیں رہاپیپلزپارٹی مزدور،کسان،طلبہ،وکلاء،دانشور اورمظلوم طبقات کی عظمت کانشان ہے انہوں نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو،شریک چیئرمین آصف علی زرداری،میڈیم فریال تالپور،وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکی قیادت میں پسے ہوئے طبقات کی جنگ لڑتے رہیں گے اقتدارعوام کی خدمت کاایک ذریعہ ہے وگرنہ ہم نے توگولیوں کوڑوں کی بوچھاڑاورپھانسی کے پھندوں پربھی عوام کے نعرے بلندکیے یہی وجہ ہے کہ آج بھی بھٹوپھانسی کے پھندے پرجھول کراورشہیدبی بی گولیوں کے سکارڈمیں جان کانذرانہ دے کرعوام کے دلوں میں زندہ ہیں ان کی شہادتوں کاقرض بلاول بھٹوکووزیراعظم بناکرقوم اتارے گی آنے والاکل شہیدبھٹوکے نواسہ اورشہیدبی بی کے لخت جگربلاول بھٹوکاہے نوجوان آگے بڑھ کربلاول کے قافلے میں شامل ہوجائیں،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی انقلاب اورفکرکانام ہے جس نے اپنے جیالے کارکن کوزبان عطاکی پاکستان میں جمہوریت اوراداروں کاوقارپی پی پی قیادت کے دم سے ہے اگرمردحرآصف علی زرداری جمہوریت کے ساتھ نہ کھڑے ہوتے توآج سیاست کے اندر نوواردسیاستدانوں کی نااہلی کے باعث جمہوریت پٹری سے اترچکی ہوتی شہیدبھٹووشہیدبے نظیربھٹوجانوں کے نذرانے دے کرجمہوریت کوزندہ کیااورآصف علی زرداری نے اپنے ویژن سے جمہوریت کوبچایابھٹوزکے جیالے آئین،پارلیمنٹ اورجمہوریت کے تحفظ کے لیے جانوں کے نذرانے تک پیش کردینگے،پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف ماضی میں بھی سازشیں ہوتی رہیں مگرپی پی پی کے خلاف سازشیں کرنے والے خودتومٹ گئے لیکن شہیدبھٹو،شہیدبے نظیربھٹواورپاکستان پیپلزپارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے انہوں نے کہاکہ قوم کی خدمت پی پی پی اوراس کی قیادت سے بڑھ کرکسی نے نہیں کی پاکستان کوایٹمی ،میزائل قوت بنانے کاکریڈٹ ،اداروں کے قیام،جمہوریت اورپارلیمنٹ کے تحفظ کاکریڈٹ پی پی پی قیادت کوجاتاہے ،انہوں نے کہاکہ پی پی پی تمام قبائل کاگلدستہ ہے ہماری پارٹی عوام ہیں کیونکہ شہیدبھٹونے کہاتھاکہ طاقت کاسرچشمہ عوام ہیںآ زادکشمیرکے عوام کوپی پی پی حکومت نے ایک سسٹم دیانوجوانوں کے لیے ادارے قائم کیے میڈیکل کالجزویونیورسٹیزکاقیام ایک خوا ب تھاجس کی تعبیرپی پی پی کی صورت میں نکلی ،پی پی پی پلیٹ فارم پر مزدور ، کسان ، طلباء ،محنت کش ،وکیل الغرض ہر مکتبہ فکر کے طبقات نظر آئیں گے انہوں نے کہاکہ 2016 کے انتخابات میں بھی کارکردگی کی بناء پرکامیابی حاصل کرینگے۔

(جاری ہے)

وریقین دھانی کروائی کہ ان کے مسائل کی طرف خصوصی توجہ دی جائیگی۔