ڈسٹر کٹ کونسل صحبت پورکا پہلا تعارفی اجلاس

جمعہ 20 مارچ 2015 19:16

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) ڈسٹر کٹ کونسل صحبت پورکا پہلا تعارفی اجلاس زیر صدارت چےئرمین ڈسٹر کٹ کونسل میر امجد خان کھوسہ منعقد ہوا ۔ اجلاس کی کاروائی ڈسٹر کٹ کونسل کے وائس چےئرمین میر فہد خان پہنور نے کی ۔ اجلاس میں میر فہدخان پہنور نے ڈسٹر کٹ کونسل کے تمام ممبران کو کثیر تعداد میں پہلے تعارفی اجلاس میں شریک ہونے پر مبارک باد دی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اپوزیشن لیڈر ایڈوکیٹ راحب خان بلیدی نے اپنے خطاب میں علاقے کے مسائل پر بحث کی ۔ ڈسٹر کٹ کونسل کے پہلے تعارفی اجلاس سے چےئرمین میر امجد خان کھوسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ۔ اپنے ضلع میں تعلیم اور صحت کے محکموں میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے ۔ علاقے کے بنیادی مسائل حل کئے جائیں گے ۔ عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے عوام کی بھر پور خدمت کو اپنا ایمان سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹر کٹ کونسل کے جتنے بھی وسائل ہونگے انہیں علاقے کی بہتری کے لئے بروکار لائیں گے ۔