حکومت صنعتی شعبہ کیلئے گیس قیمتوں میں اضافہ کی بجائے گیس چوری روکے تو خسارہ کم ہوجائیگا،

جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ تاجر ونگ پنجاب شہزاد خان کا بیان

جمعہ 20 مارچ 2015 18:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و مسلم لیگ تاجرونگ پنجاب کے جوائینٹ سیکرٹری شہزاد خان نے سوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس پائپ لائن کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اپریل سے اضافوں کی درخواست پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ صنعتی شعبہ کیلئے گیس قیمتوں میں اضافہ کی تجویز صنعتوں کیلئے مشکلات کا باعث ہوگی انہوں نے کہا کہ گیس پاکستان کے اندر قدرتی ذرائع سے حاصل ہورہی ہے اس لیے اس کی قیمتوں میں بھاری اضافوں کی تجویز پریشان کن اور صنعتکاروں کو ہراساں کرنے کے مترادف ہے شہزاد خان نے کہا کہ انڈسٹریز پہلے ہی گیس کی بندش کے باعث بند تھیں اب ہفتے میں دو دن گیس فراہم کرنے کے فیصلہ کے ساتھ گیس کی قیمتوں میں 40فیصد سے زائد اضافہ کی درخواستیں عوام پر بوجھ ہیں کیونکہ ان مجوزہ اضافوں سے انڈسٹریز کی پیداواری لاگت میں اضافہ اور ملک میں ہوشربا مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور ان اضافوں کا بالواسطہ بوجھ بھی عوام پر پڑے گا انہوں نے کہا کہ حکومت گیس قیمتوں میں اضافہ کی بجائے گیس چوری روکے تو خسارہ کم ہوجائے گااور گیس کمپنیوں کے ریونیو بھی بڑھے گا۔

متعلقہ عنوان :