سماجی و معاشی ترقی کیلئے پیشہ ورانہ تعلیم لازمی ہے ،سجاد سلیم ہوتیانہ

جمعہ 20 مارچ 2015 18:15

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمشن ( نیوٹیک ) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سجاد سلیم ہوتیانہ نے کہا ہے کہ ملک میں غربت کے خاتمہ اور سماجی و معاشی ترقی کا انقلاب برپا کرنے کیلئے پیشہ ورانہ تعلیم لازمی ہے لہذا ملک کے کروڑوں بیروزگار نوجوانوں کو عام تعلیم دینے کی بجائے ہنر مند بنانے کی حقیقی بنیادوں پر اشد ضرورت ہے - انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج یہاں نیوٹیک ہیڈ کوارٹرز میں نیوٹیک کے افسران سے تعارفی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا - واضح رہے کہ سجاد سلیم ہوتیانہ کا گزشتہ ہفتے چیف سیکرٹری سندھ کے عہدہ سے نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدہ پر تبادلہ ہوا تھا اور انہوں نے گزشتہ روز ہی نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدہ کا چارج سنبھالا ہے - سجاد سلیم ہو تیانہ کا تعلق ڈی ایم جی گروپ سے ہے اور اس سے قبل انہوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ‘ پنجاب اور سندھ میں نہایت اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دینے کے علاوہ بیرو نی ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں میں کمرشل کونسلرز کے عہدوں پر بھی تعینات رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :