ہواوے کے ژیاؤلانگ لی کو سی بی این ویکلی کے ”انوویٹیو ڈیزائنر ایوارڈ “ سے نوازدیا گیا

جمعہ 20 مارچ 2015 18:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) ہواوے کے دلچسپ اور طاقت ورسمارٹ فون، ہواوے میٹ 7 کے سرکردہ ڈیزائنر ژیاؤلانگ لی کوگزشتہ روز شنگھائی میں منعقد ہونیوالی پروقارتقریب میں سی بی این ویکلی کے ”2015 انوویٹرز50 -انوویٹیو ڈیزائنرایوارڈ“ سے نوازدیا گیا ہے ۔اس دلچسپ اور طاقتور فون کو پاکستانی مارکیٹ میں بھی زبردست پذیرائی مل رہی ہے ۔

(جاری ہے)

”2015 انوویٹرز50“ چین میں کاروباری شعبے کی سب سے زیادہ مستند سالانہ کارکردگی تشخیص (اپریزلز) میں سے ایک ہے اورکارپوریٹ، برانڈنگ، مارکیٹنگ، ٹیکنالوجی، ڈیزائن، کاروباری ماڈل اور CSR شعبوں میں سب سے زیادہ نمایاں 50 انوویٹرزکو تلاش کرنے پرتوجہ مرکوزرکھتی ہے۔ہواوے میٹ 7 کیلئے ڈیزائن کی ڈویلپمنٹ ٹیم کے قائدکے طور پر، ژیاؤلانگ لی بلاشبہ ڈیزائن کے میدان میں سب سے زیادہ مشہور تخلیق کارہیں ۔اس وقت ہواوے کے میٹ 7 کو پاکستان سمیت دنیا بھرکی منڈیوں میں زبردست مقبولیت مل رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :