کے ایم سی اور سلاٹر ہاؤس بھینس کالونی میں حاجی مظفر شجرہ کی قیادت میں چیف منسٹر انسپکشن و انکوائری ٹیم کا چھاپہ

جمعہ 20 مارچ 2015 17:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)وزیر اعلیٰ سندھ کے کوآرڈینیٹر حاجی مظفر علی شجرہ کی قیادت میں چیف منسٹر انسپکشن و انکوائری ٹیم نے بھینس کالونی کے سلاٹر ہاؤس و کے ایم سی آفس پر چھاپہ مارا تو افسران و عملے سمیت ڈاکٹر کو غیر حاضر پایا گیا ۔اس موقع پر حاجی مظفر علی شجرہ نے غیر حاضر عملے کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے افسران کی غفلت و لاپرواہی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور افسران کو منگل کو اپنے آفس میں طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

حاجی مظفر علی شجرہ نے کہا کہ بھینس کالونی میں سیوریج کا نظام تباہ اور صفائی ستھرائی کا فقدان کی عوام بار بار شکایت کررہے تھے جس پر سی ایم آئی ٹیم نے جب دفاتر پر چھاپہ مارا تو اسٹاف و افسران غیر حاضر پائے گئے جس کا سخت نوٹس لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری اداروں میں حاضری کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے اور دیر سے آنے اور غیر حاضر رہنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کے کے ایم سی کا عملہ فوری اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر ہوجائیں ورنہ سخت اقدام کریں گے ۔