سکھر کے قریب ٹرک سے 35 کلو چرس برآمد،صوبہ کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا عزم ہے ، گیان چند اسرانی

جمعہ 20 مارچ 2015 17:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گیان چند اسرانی کی ہدایت پر صوبہ کو منشیات سے پاک کرنے کی مہم میں ڈائریکٹر ایکسائز سکھر نے خفیہ اطلاع پر ٹیم تشکیل دی جس کے نتیجے میں سکھر کے تعلقہ میرپور میں سکھیو سولنگی ہوٹل کے نزدیک ایک ٹرک نمبر TKU-623 پر چھاپہ مارا اور ٹرک کے فاضل ٹائر میں سے پینتیس(35) کلو گرام چرس برآمد کرلی اور دو ملزموں حکمت اللہ ولد حاجی حب اللہ اچکزئی اور محمد سلیم ولد عبدالجلیل کاکڑ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :