میاں چنوں،تھانہ سٹی پولیس کی بابو جان کالونی میں کارروائی ،بھای مقدارمیں ولائتی شراب برآمد،ایک ملزم گرفتار

جمعہ 20 مارچ 2015 17:17

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) تھانہ سٹی پولیس کی بابو جان کالونی میں کارروائی ،بھای مقدارمیں ولائتی شراب برآمد،ایک ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میاں چنوں تھانہ سٹی پولیس کے اے ایس آئی زاہد نے پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ بابوجان کالونی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر ملزم شکیل مسیح ولد ولیم مسیح کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ولائتی شراب برآمد کرکے ملزم کو موقع پر ہی گرفتارکر مقدمہ درج کرلیا ،ملزم شہر اور گردونواح میں شراب سپلائی کرتاہے ،پولیس کے مطابق پہلے بھی کئی بار مذکورہ ملزم کو منشیات کی خرید وفروخت کے الزام میں گرفتارکیا جاچکا ہے مگر رہائی کے فوری بعدملزم اپنا دھندہ دوبارہ شروع کردیتا ہے،تاہم ملزم کیخلاف مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :