آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 26 سے 27 مارچ تک واشنگٹن میں ہوگا

جمعہ 20 مارچ 2015 17:14

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 26 سے 27 مارچ تک واشنگٹن میں ہوگاآئی ایم ایف کا بورڈ پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گا ‘ پاکستان کیلئے 55کروڑ ڈالر کی قسط منظور ہونے کاامکان ہے ذرائع کے مطابق پاکستان کیلئے 55 کروڑ ڈالر کی قسط منظور ہوسکتی ہے ‘آئی ایم ایف کا بورڈ پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گا وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق دسمبر میں الائیڈ بینک کے 11 فیصد سرکاری حصص کی کامیاب فروخت کی گئی، پاکستان نے بیشتر معاشی اہداف حاصل کیے ہیں بجلی کی سبسڈی مقررہ بجٹ تک محدود کی گئی ہے ۔