جیکب آباد: صولت مرزا کے بیانات کے بعد متحدہ سے مذاکرات موَخر کیے، وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ

جمعہ 20 مارچ 2015 17:04

جیکب آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 20 مارچ 2015 ء) : وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ سینٹ انتخابات سے قبل متحدہ کو سندھ حکومت میں شامل کرنے کے حوالے سے مذاکرات شروع ہوئے تھے تاہم موجودہ حالات میں اس معاملے پر بات چیت ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کو صولت مرزا کے بیانات کے بعد متحدہ سے جاری مذاکرات موَخر کرنا پڑے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، متحدہ کے حالات بہتر ہونے کے بعد مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر غور کیا جائے گا۔