سا نحہ یو حنا آباد اور دوافراد کو زندہ جلا نے کے واقع میں ملو ث افراد کو فوری گرفتار کر کے کھڑی سے کھڑی سزا دی جائے،پاک فوج اور رینجر کی طرف سے ملکی سلا متی کے لئے کئے جا نے وا لے اقدامات اور دھشت گردوں کے خلاف آپریشن کی بھرپور حمایت ،بین المذاہب کا نفر نس کا مشتر کہ اعلامیہ جا ری

جمعہ 20 مارچ 2015 16:56

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) سا نحہ یو حنا آباد اور دوافراد کو زندہ جلا نے کے واقع میں ملو ث افراد کو فوری گرفتار کر کے کھڑی سے کھڑی سزا دی جائے،پاک فوج اور رینجر کی طرف سے ملکی سلا متی کے لئے کئے جا نے وا لے اقدامات اور دھشت گردوں کے خلاف آپریشن کی بھرپور حمایت ،بین المذاہب کا نفر نس کا مشتر کہ اعلامیہ جا ری۔بتا یا گیا ہے کہ مرکزیانجمن تاجران کے صدر حا جی محمد وسیم کے دفتر میں بین المذاہب کا نفر نس منعقد ہو ئی جس میں ڈی او سی یاسر فر ید،ڈی ایس پی ہیڈکواٹر رائے نا صر حسین ،مولانا طارق ندیم ، مفتی زاہد اسدی،حاجی محمد اشرف ،مو لانا اسحاق بدر،حافظ غلام قطب الدین،سید محمد اشرف شاہ،مسیحی برادری کے ڈا کٹر غلام صابرمسیح،ایوب پادری ،ماسٹر مجید عنائیت،مر کزی انجمن تاجران کے چیر مین را نا محمد رمضان،صدر حاجی محمد وسیم ،صدر مر کزی انجمن تاجران عارفوالہ کاشف مظہر ،باوعبدالغنی ،انچار ج سکیورٹی محمد کاشف،سیکرٹری جنرل سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ سمیت کو رکمیٹی کے مبران ،مذہبی شخصیات ،اقلیتی نما ئیدوں،تا جروں اور شہر یوں کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

اجلا س کے شر کاء نے مذہبی ہم آہنگی کے لئے خد مات سر انجام دینے پر ڈی پی او حا جی شا ہنواز سندھیلہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی دا نش مندی اور مو ثر حکمت عملی کی بدولت ضلع پاکپتن میں تما م کاتب فکر کر علماء اور مذاہب میں مثا ئی کوارڈینیشن کی فضا ء پیدا ہو چکی ہے ۔جس کی وجہ سے پاکپتن امن کا گہوارہ بن چکاہے۔انہوں نے اتحادبین المسلمین کے جنرل سیکرٹری حا جی محمد وسیم کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔کا نفر نس کے اختتام پر جاں بحق ہونیوا لے افراد کی بخشش کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :