اسسٹنٹ کمشنر مریدکے کی زیرنگرانی دوسرے روزبھی تجاوزات کے خلاف آپریشن

جمعہ 20 مارچ 2015 16:46

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) اسسٹنٹ کمشنر مریدکے کی زیرنگرانی دوسرے روزبھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہا ،دکانداروں نے قبل ازوقت علم ہونے پرتجاوزات وقتی طورپرختم کردیں جبکہ انتظامیہ نے کارکردگی دکھاتے ہوئے صدربازارمیں دکانوں کے آگے نصب ڈیڑھ ڈیڑھ فٹ اونچی رکاوٹیں مسمارکردیں جوکہ دکانداروں نے اپنے سیکورٹی کے حصول کیلئے نصب کررکھی تھیں۔

(جاری ہے)

دکانداروں نے شدیداحتجاج کرتے کہاکہ ان رکاوٹوں سے صدربازارمیں مشکوک گاڑیوں کاداخلہ بند ہوگیاتھااورممکنہ دہشت گردی کے پیش نظردکانداروں نے انتظامیہ کی اجازت سے ازخوداپنی دکانوں کے آگے رکاوٹیں لگارکھی تھیں اس سے قبل صدر بازار میں اکثرمشکوک گاڑیاں کئی کئی دن کھڑی رہتی تھیں دکانداروں نے شدیداحتجاج کرتے کہاکہ انتظامیہ تجاوزات کاخاتمہ یقینی بنائے ہم انتظامیہ سے تعاون کررہے ہیں لیکن انتظامیہ جان بوجھ کر دکانداروں کوہراساں نہ کرے واضح رہے کہ شہری حلقوں نے تجاوزات کے خاتمے کوسراہاہے ۔