کراچی کے علاقے کلفٹن میں چھریوں کے وار سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا

جمعہ 20 مارچ 2015 16:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے کلفٹن میں چھریوں کے وار سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا ہے ۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کلفٹن تین تلوار کے قریب چھریوں کے وار سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔جس کی شناخت محرم علی کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق محرم علی ضلع ٹھٹھہ سے کراچی گھومنے آیا تھا ۔مقتول اپنے رشتے دار کے ساتھ ہی رہ رہا تھا ۔مقتول کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا ہے ۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :