برطانیہ میں اشتعال انگیزی پر اکسانے کیخلاف سخت قوانین ہیں‘کسی کے پاس الطاف حسین کے حوالے سے شواہد ہیں تو برطانوی پولیس سے رابطہ کرے ‘ترجمان برطانوی ہائی کمیشن

جمعہ 20 مارچ 2015 16:34

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) ترجمان برطانوی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ برطانیہ میں اشتعال انگیزی پر اکسانے کے خلاف سخت قوانین موجود ہیں ، اگر کسی کے پاس الطاف حسین کے حوالے سے شواہد ہیں تو برطانوی پولیس سے رابطہ کرے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو برطانوی ہائی کمیشن نے الطاف حسین کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی پولیس ایسے معاملات کو سنجیدگی سے دیکھتی ہے اگر کسی کے پاس اس حوالے سے شواہد ہیں تو برطانوی پولیس سے رابطہ کرے ۔ برطانیہ میں اشتعال انگیزی پر اکسانے کے خلاف سخت قوانین موجود ہیں ۔