فا ئر فائٹنگ سیفٹی کے تقا ضوں کو شہر کے مو جودہ تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے، کمشنر کراچی

جمعہ 20 مارچ 2015 16:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کراچی شہر کی فا ئر فائٹنگ سیفٹی کے تقا ضے پورے کر نے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے تاہم کراچی شہر کابڑھتا ہوا عمودی اور افقی پھیلاؤ کا تقا ضہ ہے شہر کی فا ئر فائٹنگ سیفٹی کے تقا ضوں کو شہر کے مو جودہ تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا ئے اور اس کیلئے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات کئے جائیں۔

وہ نیشنل فورم برائے ماحولیات اور صحت کے زیر اہتمام منعقدہ پانچویں فائر اینڈ سیفٹی کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔کمشنر نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں وفاقی اور صوبائی سطح کے تمام متعلقہ شہر ی اداروں اور نجی اداروں کو چاہئے کہ وہ شہر کو کسی بھی آگ کے باعث رونما ہونے والی کسی بھی ناگہانی صورتحال کے نقصانات سے بچنے کیلئے مر بو ط اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

انھوں نے نجی اداروں پر زور دیا کہ وہ شہر میں ایمرجنسی کے تقاضے پورے کر نے کی کوششوں میں اپنا کر دار ادا کریں اور حکومت کے شہری اداروں کے ساتھ تعاون کریں تمام ادارے اپنے بجٹ کا ایک حصہ فائر فائٹنگ کیلئے مختص کریں ۔تاکہ فائر فائٹنگ کیلئے مشینری سمیت تمام مطلوب جدید وسائل اور جدید تقاضے پورے کئے جاسکیں ۔انھوں نے کہا کہ فائر فائٹنگ کے دوران اپنی زندگیوں کو خطرات میں ڈال کر فرائض ادا کرنے والوں کی زندگیوں کو خطرات سے بچانے کیلئے آلات اور لباس سمیت تمام ضروری وسائل کی تقاضوں کے مطابق فراہمی وقت کا تقاضہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کاشہر میں فائر فائٹنگ سمیت قدرتی آفات کے نقصانا ت او رکسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں محفوظ رہنے کیلئے تما م متعلقہ اداروں کا رابطہ ہے۔ اس سلسلہ میں ریسکیو 1299کمشنر آفس میں قائم ہے جو تمام متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کو مضبوط بنا نے کیلئے کام کر رہا ہے۔ علاو ازیں ان کو ششوں کے مو ثر بنانے اور ہر قسم کی ہنگامی صورتحال کی تیار ی کیلئے اداروں اور لوگوں میں شعور اجاگر کر نے کی مہم شروع کی گئی ہے ۔ ریسکیو 1299 مسلسل مختلف کوششیں اور مختلف سطح پر کام کر رہا ہے۔بلدیہ عظمیٰ کے میونسپل سروسز مسعود عالم نے بلدیہ عظمیٰ کے تحت قائم شعبہ فائر فائٹنگ کی کوششوں کے با رے میں بتا یا۔