ڈینگی کی افزائش کا موسم شروع ، تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا گیا
جمعہ 20 مارچ 2015 16:23
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے اور ڈینگی سرویلنس کی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ ہی ڈینگی کی افزائش کا سیزن شروع ہوچکاہے تاہم صوبے میں ابھی تک ڈینگی کا کوئی کنفرم مریض رپورٹ نہیں ہوا،لاہور، راولپنڈی، شیخوپورہ اور دیگر شہروں کے لیے ڈینگی اور دیگر وبائی امراض کی روک تھام میں فرائض سر انجام دینے کے لیے اضافی سٹاف بھرتی کرنے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے۔
انہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک، پارلیمانی سیکرٹری صحت خواجہ عمران نذیر، پیراشرف رسول اور کرن ڈار ایم پی ایز کے علاوہ محکمہ صحت، لوکل گورنمنٹ، اطلاعات ، اوقاف، کوآپریٹوز، زراعت، آبپاشی، محکمہ ماہی پروری، ماحولیات، ہائر ایجوکیشن ، سکول ایجوکیشن، ہاؤسنگ، سوشل ویلفیئر، پنجاب فوڈ اتھارٹی، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران کے علاوہ کمشنر لاہور عبدالله سنبل، ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان اور ویڈیو لنک کے ذریعے کمشنرگوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی نے شرکت کی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.