میکسیکو کے حکام نے کیوبا سے تعلق رکھنے والے 15 تارکین وطن کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا

جمعہ 20 مارچ 2015 16:14

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)میکسیکو کے حکام نے کیوبا سے تعلق رکھنے والے 15 تارکین وطن کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیوبا کے یہ باشندے تفریحی شہرکنکون کے ساحل کے قریب سمندر میں کشتی میں سفر کررہے تھے کہ اسی دوران ماہی گیروں نے انہیں دیکھ لیا اورامیگریشن حکام کے حوالے کردیا۔ کیوبا کے بہت سے باشندے خطرناک ترین کشتیوں کے ذریعہ میکسیکو کے راستے امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ گذشتہ سال دسمبر میں کیوبا سے تعلق رکھنے والے 481 تارکین وطن کو فلوریڈا کے ساحل کے قریب یا تو گرفتار کرلیا گیا تھا یا ان میں سے کچھ امریکا پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔