حبیب جالب کی یاد اورشاعری کے عالمی دن کی مناسبت سے لیکچر اور مشاعرہ 25 مارچ کو ہوگا

جمعہ 20 مارچ 2015 16:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام حبیب جالب کی یاد اورشاعری کے عالمی دن کی مناسبت سے ”عہدِ حاضر کی شاعری میں امن“ کے موضوع پر لیکچر اور مشاعرہ 25 مارچ کو اکادمی ادبیات پاکستان کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

صدارت آفتاب اقبال شمیم کریں گے۔ یوسف حسن موضوع کے حوالے سے لیکچر دیں گے۔ چےئرمین اکادمی ادبیات پاکستان ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو ابتدائیہ پیش کریں گے۔ بعدازاں مشاعرہ منعقدکیا جائے گا جس میں اسلام آباد/ راولپنڈی کے شعراء اپنا کلام پیش کریں گے۔