ٹھٹھہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

جمعہ 20 مارچ 2015 15:14

< p>ٹھٹھہ فداحسین مستوئی کے مطابق ڈاکو وں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس مذکورہ مقام پر پہنچی تو ڈاکووں نے پولیس پر فائرنگ کی پولیس کی جوابی فائرنگ میں ڈاکو دینوکاتیار ہلاک ہوگیا جبکہ اسکے دیگر ساتھی فرار ہوگئے ایس ایس پی کے مطابق دینو کاتیار پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اور سندھ حکومت کی جانب سے اسکی زندہ و مردہ گرفتاری پر پچاس لاکھ کا انعام بھی مقرر تھا پولیس نے ڈاکو کو قبضے سے ایک عدد کلاشکوف اور گولیاں بھی برآمد کی ہے دوسری جانب پولیس ذرائعے معلوم ہوا ہے کہ دینو کاتیار کو پولیس نے کچھ دن قبل گرفتار کیا تھا بعدازاں اسے جعلی مقابلے میں ہلاک کردیا ہے اور مقابلے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا نہ ہی پولیس کسی دوسرے ڈاکو کو زخمی و پکڑ نہیں سکی جس سے پولیس کا یہ مقابلہ بھی مشکوک ہوگیا ہے واضع رہے کہ ٹھٹھہ میں پولیس کا یہ تیسرا مقابلہ ہوا ہے جس میں دو کو ہلاک و ایک کوڈاکو کو زخمی افراد میں گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :